الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکرٹری جنرل کیخلاف درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکرٹری جنرل کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے کی ۔ درخواست گزار کامران خان نے اے پی ایم ایل کی جنرل سیکرٹری مہرین آدم کی تقرری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق پارٹی ضوابط سے ہٹ کر قائم مقام سیکرٹری جنرل مہرین آدم ملک کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔