واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے عداد وشمار جاری کردیئے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے عداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد48700 کیوسک اور اخرج 65000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پان کی آمد 16500 کیوسک اور اخراج16500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد13500 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد15000 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1525.93 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.716 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1205.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.705 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.211 ملین ایکڑ فٹ ہے۔