جے یو آئی کا احتجاج،امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی چھٹیاں منسوخ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد میں آنیوالے دنوں میں جے یو آئی کے احتجاج اور ا من و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں تاہم کسی بہت ہی مجبوری میں ہی پولیس اہلکاروں کو چھٹی ملے گی اس سلسلے میں اے آئی جی ایسٹیبلشمنٹ کو احکامات دے دئے گئے جنہوں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔