قومی اسمبلی مجلس قائمہ دفاع کا اجلاس سرکاری افسران کی عدم شرکت پراحتجاجاً ملتوی
اسلام آباد/ سٹاف رپورٹر/ قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے دفاع کا اجلاس سرکاری افسران کی عدم شرکت کے باعث احتجاجاً ملتوی کر دیا گیا۔ایوان زیرین کے ڈپٹی سیکرٹری برائے کمیٹیز سید حسین رضا زیدی کی جناب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مجلس قائمہ کا اجلاس اس کے صدر نشین ، امجد علی کان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس مین وزارت داخلہ، ڈی جی نیکٹا اور ایف آئی ای کی جانب سے شرکاء اجلاس کو سائبر جرائم کے بارے میں بریفنگ دینی تھی۔ لیکن وہ اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ اس طرز عمل کے خلاف بطور احتجاج اجلاس ملتوی کرتے ہوئے یہ معاملہ ایوان کی استحقاق کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔