میچ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات‘تمام داخلی راستوں پر چیکنگ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے میچ شروع ہونے سے چھ گھنٹے قبل ہی نشتر سپورٹس کمپلیکس کے تمام داخلی راستوں پر ڈیوٹی سنبھال لی اور ہر آنے والے شخص کو چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دیتے رہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو پارکنگ ایریاز سے سٹیڈیم تک لانے کے لیے چلائی جانے والی شٹل بس سروس بھی میچ کے آغاز سے پانچ گھنٹے قبل ہی اپنی پوائنٹس پر پہنچ گئیں اور شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم کے قریب لا کر ڈراپ کرتے رہیں۔