سٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز میں پنک شرٹس تقسیم
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ شائقین کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم میں آکر دیکھا۔ تمام انکلوژر مکمل طور پر بھرے ہوئے تھے۔ مختلف انکلوژرز میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی گئیں جنہیں شائقین نے پہن کر میچ دیکھا۔ میچ کے لیے بال پکرز کو بھی پنک شرٹ پہنائی گئی تھی۔