قذافی سٹیڈیم لاہور میں تاریخ کا چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں تاریخ کا چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے تین میچز میں سے سری لنکا نے دو جبکہ پاکستان ٹیم نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی تھی۔ پاکستان ٹیم نے اس میدان میں 2018ء میں کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا نے حالیہ سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف کامیابی اپنے نام کی تھی۔