مخلوق خدا کی خدمت کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا ،حاجی ذرخان جدون
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ ) سینئرنائب صدر متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان خان آف بستی بلند خان حاجی ذرخان جدون نے کہا کہ عزت ذلت کامیابی ناکامی اللہ تعالی کے اختیار میں ہے خدمت خلق کرنا میرا مشن اور فرض ہے ، منکرین قرآن پرہمیشہ اللہ تعالی کی پٹکار پڑتی ہے، دین میری منزل ہے مدرسہ زینت القرآن میں طلبہ قران پاک حفظ کر رہے ہیں میری اور میرے والدین کی بخشش کا ذریعہ مخلوق خدا کی خدمت اور مدرسہ زینت القرآن اور مدینہ مسجد ہے مجھے دین کی خدمت کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا ، ان خیالات کا اظہار حاجی ذرخان جدون نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں عارضی زندگی کی فکر نہیں کرنی چاہیے ابدی زندگی جو نہ ختم ہونے والی ہے اسکی فکر کرنی چاہیے میری کامیابی صرف میرے اللہ کی مہربانی اور کالی کملی والے آقا کریم کے صدقے خصوصی نظر کرم ہے دنیا میرا مقصد اور دین منزل ہے منزل حاصل کرنے کی خاطر مقصد کو قربان کرنا بہتر سمجتا ہوں ،میرا قیمتی وقت وہ ہے جو اللہ تعالی کی یاد میں گزر جائے۔