میڈاس انڈر 14 فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو گا
اسلام آباد (پ ر ) میڈاس فٹبال کلب اور ینگسٹر فٹبال اکیڈمی اسلام آباد کے زیراہتمام میڈاس انڈر 14 فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ آج سے ایچ 8 ون کے ینگسٹر فٹبال گراونڈ میں شروع ہو رہا ہے جسمیں اسلام اباد کی 20 سے زائد معروف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج شام 6 بجے کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر بروز اتوار کھیلا جائے گا ۔ توقع ہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچ بہت خوبصورتی کے حامل ہونگے اور شائقین کی بڑی تعداد ان میچوں سے محظوظ ہو گی ۔افتتاحی میچ آج شام 6 بجے ایچ 8 ون کے فٹبال گراونڈ پر کھیلا جاے گا۔ ٹورنامنٹ میں اسلام اباد کی 20 سے زائد معروف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔