پھانسی کے مجرموں کی اپیلیں نہ سننے کی پالیسی ختم کردی:وزیرانسانی حقوق
اسلام آباد(میران مختار۔نیشن رپورٹ) وزیر انسانی حقوق شیرین مزاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابقہ حکومتوں کی پھانسی کے مجرموں کی رحم اپیلیں نہ سننے کی پالیسی ختم کردی ہے اور اب ان مقدمات کافیصلہ جلد اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔دی نیشن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر انسانی حقوق شیرین مزاری نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی پالیسی میں رحم کی اپیلیں قابل قبول نہیں تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب کسی سرخ فیتے کے آڑھے آئے بغیر اب ان مقدمات کا فیصلہ میرٹ بنیادوں پر کیاجائے گا۔ہم نے رحم کی اپیلوں کا مکمل طریقہ کار تبدیل کردیاہے کیونکہ سابقہ حکومتوں کے غیرانسانی پوزیشنز کو ہم مزید اپنا نہیں سکتے ہیں۔