شہزاد اکبر لندن میں لوٹی دولت کی ریکوری اسائنمنٹ پر کام کر رہے ہیں
اسلام آباد (نوخیز ساہی‘ نیشن رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر لوٹی گئی قومی دولت کی ریکوری کے حوالے سے ذمہ داری پر کام کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس حوالے سے جلد بڑی کامیابی مل سکتی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ میڈیا کی یہ اطلاعات بالکل غلط ہیں کہ شہزاد اکبر منظر سے غائب ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اسائنمنٹ پر کام کر رہے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ ہفتے ہی پاکستان میں برطانیہ کے وزیر داخلہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی جو پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے تھے۔ اس ملاقات میں شہزاد اکبر نے برطانوی وزیر داخلہ کے ساتھ ان بدعنوان پاکستانیوں کے بارے میں معلومات شیئر کی تھیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں اور مختلف کیسز میں پاکستان کو مطلوب ہیں۔