ملتان: پسند کی شادی، لواحقین کی لڑکی کو اغوا کر نیکی کو شش، ہائیکورٹ چوک میدان جنگ بن گیا
ملتان(کرائم رپو رٹر) پسند کی شادی کر نے والی لڑکی کے لواحقین کا تشدد، ہائیکورٹ چوک میدان جنگ بن گیا۔ ایک شخص زخمی ہوا جسے ریسکیو نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق مترو کے رہائشی غلام نبی کی بیٹی ریحانہ بی بی نے رمضان سے پسند کی شادی کی مگر اسکے والد نے تھانہ مترو میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا، پولیس کی جانب سے اسے آگا ہ کیا گیا کہ لڑکی نے پسند کی شادی کی ہے تو لڑکی کے والد نے ہائیکورٹ ملتان سے لڑکی کی بر آمدگی کے لئے رجوع کیا ۔ گزشتہ روز رمضان اپنی ااہلیہ کے ہمراہ ہائیکورٹ پیش ہوا اس موقع پر لڑکی نے رمضان کے حق میں بیان دیا۔ بیان دینے کے بعد لڑکی باہر آئی تو اسکے لواحقین نے اسے اغوا کر نے کی کو شش کی جس پر جھگڑا ہوا۔ عامر نامی شخص زخمی ہوا جسے نشتر منتقل کیا گیا۔