لدھیوالہ وڑائچ، گردن پر ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچی پتنگ اڑاتے چھت سے گر کر 10 سالہ بچہ شدید زخمی
لدھیوالہ وڑائچ (نمائندہ نوائے وقت) چھت پر کھیلتے ہوئے ڈور پھرنے سے تین سالہ بچی، پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر دس سالہ بچہ شدید زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق لدھیوالہ وڑائچ کے محلہ چاہ ورناں والا کے رہائشی حکیم افتخار کی تین سالہ بیٹی عشبہ گلناز گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے گردن پر دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئی جبکہ لدھیوالہ ہی کے محلہ باہر والا ٹھٹہ کے رہائشی محمد اکرام کا دس سالہ بیٹا ابو بکر گھر کی چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئے گلی میں گر کر شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلیان لدھیوالہ وڑائچ نے سی پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لدھیوالہ وڑائچ میں بڑھتی ہوئی پتنگ بازی اور مقامی پولیس کی غفلت کا نوٹس لیں۔