ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کا ضمنی چالان عدالت میں جمع کرا دیا
اسلام آباد (نامہ نگار) ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں مقدمہ کا ضمنی چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ ضمنی چالان میں 23 گواہان شامل ہیں۔ عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔