امریکن پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف کا وفد کے ہمراہ دورہ کرتارپور
شکر گڑھ (نامہ نگار) امریکن پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف باوری جنکر نے وفد کے ہمراہ کرتار پور کا دورہ کیا۔ مقامی ایم پی اے رانا منان اور ڈپٹی کمشنر وحید اصغر بھی ہمراہ تھے۔ منسوب مقامات اور تبرکات کی زیارت کی۔امریکی پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف باوری جنکر امریکن وفدکے ہمراہ کرتار پور دربار باباگورونانک پہنچے جہاں گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبر سردار اندرجیت سنگھ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور باباگورونانک کی لائف ہسٹری پر بریفنگ دی۔ وفد نے دربار صاحب کرتار پور اور راہداری منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک سے منسوب مقامات اور تبرکات کی زیارت کی۔ امریکی وفد کے شرکاء نے کرتارپور کے رہائشیوں سے مل کر ان سے سوالات کیے اور مسائل دریافت کیے۔ حلقہ ایم پی اے ایم پی اے رانا منان خان، ڈی سی وحید اصغر بھی وفد کے ہمراہ تھے۔