آئیسکو ہیڈ آفس میں آج خصوصی سیفٹی سیمینار منعقدکیا جائے گا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری کی ہدایات کی روشنی میں لائن سٹاف کو دوران ڈیوٹی پیش آنے والے حادثات سے بچائو اور آگاہی کے پیش نظر آئیسکو ہیڈ آفس میں آج خصوصی سیفٹی سیمینار منعقدکیا جائے گا جس میں آئیسکو کے پانچوں آپریشن سرکلز اور دیگر ڈائریکٹوریٹس کے فیلڈ افسران لائن اور ٹیکنیکل سٹاف شرکت کرے گا ، سیفٹی سیمینار میں آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری، جنرل منیجر( آپریشن) چوہدری عبد الرزاق اور واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین آئیسکو کے ریجنل چیئرمین جاوید بلوچ لائن سٹاف کو سیفٹی کلچر کے فروغ اوربرقی لائنوں پر کام کے دوران حادثات سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ ترجمان آئیسکوکے مطابق آئیسکو چیف نے لائن سٹاف کو دوران ڈیوٹی پیش آنے والے حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پہ تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ لائن سٹاف کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، سیفٹی کلچر کے فروغ ہی میں ہماری بقا ہے ، ایسے قدامات دور حاضر کی ضرورت ہیں جن کی بدولت دوران ڈیوٹی پیش آنے والے حادثات کو روکا جاسکے۔