مولانا شاہ فیروز میمن آج جامعہ اشرفیہ میں خطبہ جمعہ دینگے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مولانا شاہ فیروز عبداللہ میمن جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید کی خصوصی دعوت پر کل تبلیغی و اصلاحی دورہ پرکراچی سے لاہور پہنچیں گے جہاں وہ جامعہ اشرفیہ میں دوپہر ساڑھے 12 بجے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ مولانا شاہ فیروز عبداللہ میمن 11 اکتوبر جمعۃ المبارک سے 15 اکتوبربروز منگل تک جامعہ اشرفیہ لاہور میں اپنے قیام کے دوران روزانہ بعد نماز فجر ،بعد نماز عصر اور بعد نماز عشاء جامعہ اشرفیہ لاہور میں اصلاحی بیان کریں گے۔ اصلاحی بیانات میں خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام کیا گیا ہے۔