اب کیئر اڈاپٹڈ لاہور کے گورنمنٹ سکولز میں اساتذہ ٹرانسفر کراسکیں گے:سجاد کاظمی
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنمائوں سید سجاد اکبر کاظمی، وحید مراد، رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ اب کئیر اڈاپٹڈ لاہور کے گورنمنٹ سکولز میں اساتذہ اپنی ٹرانسفرز کروا سکیں گے کئیر اڈاپٹڈ سکولوں میں ہونے والے اساتذہ کے منسوخ تبادلے بحال کر دیئے جائیں گے اس فیصلہ پر پنجاب ٹیچرز یونین صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی شکر گزار ہے۔