بھارت کیساتھ کشیدہ صورتحال میں ملک تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا:حامدرضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ بھارت کے ساتھ کشیدہ حالات کے پیش نظر ملک سیاسی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے حکومت مذاکرات کے ذریعے سیاسی تناؤ ختم کرنے کی کوشش کرے۔ حکومت اور اپوزیشن ذاتی نہیں قومی مفادات کو فوقیت دیں۔ کشمیر کاز کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ بھارت فاشسٹ ملک بن چکا ہے۔ مسلم حکمران مودی کو کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کی ڈیڈلائن اور وارننگ دیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیوں سے انسانی المیہ جنم لینے لگا ہے اور لاکھوں کشمیریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔