شبر زیدی تنخواہ نہیں لیں گے ،حکومت نے ان کی تعیناتی کی شرائط طے کر لیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی تنخواہ نہیں لیں گے ،حکومت نے ان کی تعیناتی کی شرائط طے کر لی ہیں جن کی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے ،اس کے مطابق ان کو ایک کار ،اس کے لئے ایندھن اور اور سفر کی صورت میں ٹی اے اور ڈی اے دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قانونی پییچیدگی سے بچنے کے لئے یہ طریقہ اختیار کیا گیا ہے ۔