نااہل حکومت کے خاتمے کا نقارہ بج چکا:اویس نورانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کے خاتمے کا نقارہ بج چکا ہے۔ ملکی سیاست میں آتش فشاں پھٹنے والا ہے جو ناکام، نالائق اور ناجائز حکومت کو بہا لے جائیگا۔ دھرنا پارٹی ہمارے دھرنے کو غلط نہیں کہہ سکتی۔ متکبر وزیراعظم تین مہینوں کا مہمان ہے۔ 27 اکتوبر سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔ آزادی مارچ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ اسلام آباد کے آذادی مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ اپوزیشن کو پُرامن احتجاج سے روکنا غیر آئینی ہو گا۔ انسانوں کا سمندر حکومتی رکاوٹوں کو بہا لے جائیگا۔ موجودہ حکومت سول مارشل لا کی بدترین مثال ہے۔ حکومت پر تنقید کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔