جامعہ پنجاب اور یونیورسٹی آف رجائنا کینیڈا کے درمیان معاہدہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف رجائنا کینیڈا کے زیر اہتمام برائہ راست روابط، تعلیم اور تحقیق میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ طے پا گیا اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیازا حمد اختر صدر یونیورسٹی آف رجائنا اور وائس چانسلر ویان تیمونس، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس مگسی و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے مل کر تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، تعلیمی مواد کے تبادلے اور اشاعت ، تحقیقی پروگرام کیلئے اساتذہ وفود کے تبادلے کرینگے۔