عوام دشمن نظام میں غریب کے مسائل کبھی حل نہیں ہو سکتے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوام دشمن نظام میں کبھی بھی غریبوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ یہ نظام ہی عوام کا اصل دشمن ہے جس نے سات دہائیوں سے غریب عوام کو اپنے پنجوں میں دبوچ رکھا ہے۔ پاکستانی نظام انتخاب عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن ہے جس میں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے۔ موجودہ عوام دشمن نظام میں کرپشن ،بدامنی اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ مسائل کے حل کیلئے موجودہ عوام دشمن نظام میں تبدیلی ضروری ہے ۔ عوام دشمن نظام کی وجہ سے اڑھائی کروڑ سے زیادہ بچے سکول نہیں جاتے، تین فیصد جاگیردار اور سرمایہ دار طبقے نے 97فیصد عوام کے حقوق چھین رکھے ہیں۔ غربا ء اور مساکین کیلئے زندگی کی آسانیوں کے اسباب پر ضرور توجہ دینی چاہیے مگر اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کہ بیروزگار لوگوں کو روزگار کے مواقع دئیے جائیں۔ بے ہنر لوگوں کو ہنر مند بنایا جائے اور ایسے امکانات پیدا کیے جائیں جس میں سرمایہ پنپ سکے اور لوگ خوشحال ہو سکیں۔