لاہور ہائیکورٹ کے56 ملازمین کی ترقی کے احکامات جاری
لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ترقی کے منتظر لاہور ہائیکورٹ کے ملازمین 56 آفس کوآرڈینٹرز کی ترقی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مزید 35 آفس کوآرڈینٹرز کو بھی سینیئر آفس کوآرڈنیٹر کے عہدے ترقی کے لئے اہل قرار دیا گیا۔ سینیئر آفس کوآرڈینٹرز کی آسامیاں خالی ہونے پر میرٹ کے مطابق خودکار سسٹم کے تحت ترقی کے احکامات جاری ہونگے۔