روڈکٹ کو بند کیا جائے
مکرمی! میں آپ کے موقر روزنامہ کی وساطت سے حکومتِ پنجاب، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شعبہ ٹیپا اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے ارباب اختیار و اعلیٰ حکام کی توجہ چند مندرجہ ذیل امور کی جانب دلانا چاہتا ہوں۔ مین جی ٹی روڈ تحصیل لاہور کینٹ ضلع لاہور کی حدود میں واقع علاقہ چوک سوتر مل سٹاپ پر دو سڑکوں کے درمیان ا یک سڑک سے دوسری سڑک پر آنے جانے کے لیے ایک بہت بڑا ’’روڈکٹ‘‘ بنایا گیا ہے۔ اس روڈکٹ پر روزانہ خطرناک اور خوفناک حادثات ایک معمول بن چکے ہیں۔ میری ارباب اختیار و اعلیٰ حکام سے درد مندانہ گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر اور ہنگامی بنیادوں پر چوک سوتر مل سٹاپ پر بنائے گئے اس روڈکٹ کو فوری طور پر بند کریں۔ دونوں سڑکوں پر ریفلیکٹر سپیڈ بریکر نصب کئے جائیں اور پیدل سڑک پار کرنے والوں کے لیے چوک پر اوورہیڈ برج (پل) بنایا جائے۔ (شہزاد احمد شیخ گلشن لاہور ہائوسنگ سکیم سوتر مل سٹاپ مین جی ٹی روڈ لاہور)