جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پراتفاق کیا گیا ۔ جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ملاقات زرداری ہاﺅس اسلام آبادمیں ہوئی ۔ملاقات میں اپوزیشن کو متفق کرنے اور حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں عمران خان کینٹنرز کی سیاست سے باہر نکل کر عوام کے مسائل حل کریں عوام دو وقت کی روٹی کی فکر کریں یا پھر وہ یوٹیلٹی بلز ادا کریں۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات پون گھنٹی جاری رہی جسمیں اپوزیشن کے کردار پر غور کیاگیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کا حصہ ہے انہوں نے اپوزیشن کو مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ۔ مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ موجودہ صورتحال میں تمام پارلیمانی گروپوں کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہےملک اس وقت بحرانوں کا شکار ہے اپوزیشن اہم کردار ادا کر سکتی ہے
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38