اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا۔ جس میں انہوں نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے 4 اکتوبر کو وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، درخواست پر جواب نہ آنے کے بعد دوبارہ رابطہ کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں، ای سی ایل سے نام نکالا جائے۔