بھارت میں مسافر ریل گاڑی کے حادثہ میں7افراد ہلاک اور35دیگر زخمی ہوگئے، حادثہ میں ایکسپریس ٹرین کی 8بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں نیو فراکا ایکسپریس کو حادثہ ریاست اترپردیش میں رائے بریلی کے علاقے ہرچند پور میں 8بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث 7افراد ہلاک اور 35زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حکام کے مطابق 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن، مقامی رضاکار، ریلوے حکام اور پولیس کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ابھی تک مسافر ریل گاڑی کے حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ حکام ریلوے ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ حادثہ کا شکار ہونے والی ریل گاڑی کے مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا ۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی کی ٹیم کے جائے حادثہ کے دورے کے بعد حادثے کی اصل وجوہات کے بارے میں کچھ بتایا جاسکتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024