لاہور: پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ماہرین معیشت کی کوششوں کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں آ رہی۔
آج بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ ہوا ۔جس کے بعد ڈالر کی قیمت 134 روپے تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 روپے 39 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی سے ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔