ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکرعلی لاریجانی نے کہاہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پالیسی دنیا میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کی بنیادی وجہ ہے۔
ایرانی سپیکر نے یہ بات ترکی میں بحیرہ روم کے ساحلی شہرانتالیہ میں یورپی اورایشیائی ملکوں کے پارلیمانوں کے سپیکروں کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے عالمی مسائل خصوصاً 2015ء کے ایٹمی معاہدے کے بارے میں یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی تعلقات میں کسی بھی ملک کی بالادستی کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔