محمود اچکزئی کے بھتیجے ڈاکٹر سالنگ اچکزئی ٹریفک حادثہ میں جا ں بحق
اسلام آباد(صباح نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھتیجے اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان کے فرزند ڈاکٹر سالنگ اچکزئی سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے، ڈاکٹر سالنگ اچکزئی پیر کی شپ اپنی گاڑی پراسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ تربیلا غازی کے قریب کاربے قابو ہونے کی وجہ سے انہیں حادثہ پیش آیا جس پر انہیں پمس پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی، بعد ازاں مرحوم کو آبائی علاقہ عنایت اللہ کاریز، گلستان کوئٹہ میںسپرد خاک کیا گیا ۔