امریکی پولیس نے ٹریفک سگنل توڑ کر فرار ہونے والی خاتون ڈرائیور کو گولی مار کرہلاک کردیا
فلوریڈا (آئی این پی) امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹریفک سگنل توڑ کر فرار ہونے والی خاتون ڈرائیور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ فلوریڈا کے شہر میامی بیچ پر پیش آیا۔
اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار خاتون نے انتہائی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک سگنل توڑا اور دوسری گاڑی سے جاٹکرائی۔ واقعہ پر شہریوں نے پولیس کے رویے پر سخت غصے کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر پولیس کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔