احتساب عدالت نے ایف سی میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق ایف سی کمانڈنٹ اور سابق آئی جی پولیس ملک نوید سمیت چار افسران کو بری کردیا ۔

Oct 10, 2011 | 13:51

سفیر یاؤ جنگ
پشاورکی احتساب عدالت کے جج سید افسر شاہ نے ایف سی میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کی ۔ عدالت نے ریفرنس میں نامزد سابق آئی جی خیبر پختونخوا اور کمانڈنٹ ایف سی ملک نوید، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی غنی الرحمان ، ایف سی اے ڈی او ریٹائرڈ حامد حسن اور ڈی آئی جی پنجاب پولیس محمد شعیب کو باعزت بری کردیا ہے۔ ملزمان کے خلاف چوبیس نومبر دوہزار دس کو احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں ان افسران کو شبقدر میں سات سو سے زائد ایف سی اہلکاروں کی غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آئی جی ملک نوید نے کہا کہ عدالت کے اس فیصلے سے پتہ چلتا ہے کہ واقعی عدلیہ آزاد ہے۔
مزیدخبریں