قطب پور: نجی کالج کا شاندار رزلٹ‘طلبا میں انعامات تقسیم
قطب پور (نامہ نگار) ایڈمائر کالج قطب پور میں پہلے ہی سال شاندار رزلٹ پیش کرنے کے سلسلہ میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی. جس میں سابقہ وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. اس موقع پر چوہدری ہوشیار دین، فاروق ندیم ہاشمی، شہاب بلوچ، میاں صابر کھوکھر، چوہدری اکرم، چوہدری یوسف مختلف سکول وکالجز کے پرنسپل صاحبان اور سٹوڈنٹس کے والدین نے بھی شرکت کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پرنسپل انجینئر حسنین سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت اور دینی تعلیم پر بھی ہے چوہدری یوسف نے ایڈمائر سکول سسٹم اور زبیر شہید کیمپس کا افتتاح کردیا.