افسروں کو بلیک میل کرنے والی ملزمہ کی درخواست ضمانت ، فریقین کل طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)سیشن عدالت نے اعلی افسران وبیوروکریٹس کو بلیک میل کرنے والی یوٹیوبرخاتون کی درخواست ضمانت پرفریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے 11 نومبر کو طلب کر لیا۔ملزمہ نے ضلع کچہری سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر درخواست دوبارہ سیشن کورٹ سے رجوع کیا۔ایڈیشنل سیشن جج رائے یسین شاہین نے سماعت کی۔ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزمہ ایک یوٹیوب چینل چلاتی ہے، ملزمہ کے موبائل فون سے اعلی افسروں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی،ملزمہ ناجائز تعلقات بنا کر افسروں کو پیسوں کیلئے بلیک میل کرتی تھی۔