نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سنچری سکور کرنے والے عبداﷲ شفیق کو پاکستان ٹیم کی نمائندگی کا موقع مل گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سنچری سکور کرنے والے عبداﷲ شفیق کو پاکستان ٹیم کی نمائندگی کا موقع مل گیا۔ عبداﷲ شفیق کو زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیپ دی گئی۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے عبداﷲ شفیق کو کیپ پہنائی۔ پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی کیمپ حاصل کرنے والے عبداﷲ شفیق 89 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں دو کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کیپ سے نوازا گیا۔ عبداﷲ شفیق سے قبل عثمان قدار کو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کیپ دی گئی تھی۔