زمبابوے نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا۔
زمبابوے کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری جب برینڈن ٹیلر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، چبھابھا 31 رنز بنا کر عثمان قادر کی گیند پر حیدر علی کو کیچ دے بیٹھے۔
شان ایرون 4 رنز بناسکے، مادھویری 9 رنز بنا کر عثمان قادر کا نشانہ بنے، ٹریپانو نے 28 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم نے دو، حسنین اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
3 ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی20 کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سیریز جیتنے کے بعد پاکستان نے نئے کھلاڑی آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔