نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا ماسک پہننے کا مشورہ

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے شہریوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ عوام ماسک ضرور پہنیں اس سے ہزاروں زندگیاں محفوظ ہوسکتی ہیں، صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ہماری ٹیم بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی ویکسین کی منظوری کے بعد اس کے آنے میں بھی کئی ماہ لگیں گے، ویکسین کی اچھی خبر کے باوجود امریکا موسم سرما کے سخت دنوں سے گزرے گا۔نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مستند ذریعے سے منظور شدہ کورونا ویکسین ہی عوام کے لیے قابل بھروسہ ہو گی۔