سونے کی قیمت میں 200 روپے تولہ کمی
کراچی ( نیٹ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار کے مطابق کراچی میں فی تولہ سونے کی قیمت 86 ہزار 550 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 74 ہزار 203 روپے ہو گئی۔ صرافہ بازار کے مطابق عالمی بازار میں سونا 4 ڈالر کمی سے 1459 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔