بلوچستان کیچ میں 3 نعشیں برآمد گولیاں مار کر قتل کیا گیا‘ لیویز حکام
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے تین افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو شناخت کیلئے سول ہسپتال بلیدہ منتقل کر دی گئیں۔