سائنسدانوں نے ایڈز کا باعث بننے والے نئے وائرس کا سراغ لگا لیا
نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکی ماہرین ’ایڈز‘ کا سبب بننے والے ایک نئے وائرس کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وائرس کو ماہرین اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ دریافت ہونے والے نئے وائرس کو ’سب ٹائپ ایل‘ کا نام دیا ہے۔ جو ایچ آئی وی کا سبب بننے والے وائرسز ’گروپ ون ایم‘ کا حصہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایچ آئی وی کا نیا وائرس دنیا بھر کے 60 خون کے نمونوں کے ٹیسٹ کے بعد دریافت ہوا۔ وائرس ایچ آئی وی کے پیدا ہونے میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ ایچ آئی وی کا سبب بننے والے وائرسز کے مجموعے ’گروپ ون ایم‘ میں مجموعی طور پر 10 کے قریب وائرس ہوتے ہیں اور ان میں سے دریافت ہونے والا نیا وائرس ’سب ٹائپ ایل‘ بھی ایک ہے۔ مذکورہ تحقیق کو ایچ آئی وی اور ایڈز کی تشخیص میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔