سعودی عرب ، تعلیمی نصاب میں موسیقی اور تھیٹر کو شامل کیا جائے گا
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں موسیقی اور تھیٹر کو شامل کیا جائے گا۔سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اپنی ٹویٹ میں اْن فنون کی تفصیلات پر روشنی ڈالی جو مملکت میں سرکاری تعلیمی نصاب میں شامل کیے جائیں گے۔سعودی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد شہزادہ بدر نے انکشاف کیا کہ مملکت کے سکولوں میں موسیقی، تھیٹر اور دیگر فنون متعارف کرائے جائیں گے۔سعودی وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر سکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی خوب صورت دن واپس آئیں گے۔