لفتھانزا کے پائلٹوں کی ہڑتال ختم
برلن ( انٹر نیشنل ڈیسک )جرمن ہوائی کمپنی لفتھانزا کے کیبن اسٹاف کی اڑتالیس گھنٹوں کی ہڑتال جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ختم ہو گئی ہے۔ ہڑتال ختم ہونے کے باوجود آج ہفتے کے روز میونخ کے ہوائی اڈے سے اڑنے والی بیس پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ان دو ایام کی ہڑتال میں پندرہ سو پروازوں کو منسوخ کیا گیا اور اس کی وجہ سے دو لاکھ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ لفتھانزا ہوائی کمپنی کا عملہ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ رکھتے ہیں۔