ایران : زلزلے سے 80 دیہات متاثر،زخمی پانچ سو سے بڑھ گئے
تہران ( نیٹ نیوز)ایرانی ٹیلی وژن نے جمعہ آٹھ نومبر کو آنے والے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد تین سو سے بڑھا کر اب پانچ سو بیس بتائی ہے۔ اس زلزلے سے اسی سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ اس طاقت ور زلزلے سے پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔5.9 کی شدت کے یہ جھٹکے صوبے مشرقی آذربا ئیجان میںمحسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقے میں ضمنی اور کم شدت کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کئے گئے۔