معاشی معاملات گھمبیر،اہداف کے حصول میں کمی بیشی ہوسکتی ہے،وزارت خزانہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی معاملات گھمبیر ہیں، جس کی وجہ سے مقرر کیے گئے معاشی اہداف کے حصول میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ترجمان وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں پہلا جائزہ کام یابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے، دو طرفہ بات چیت انتہائی خوش گوار انداز میں ہوئی۔ترجمان عمر حمید خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اصلاحات پورا کرنے کے عزم اور کوششوں کو سراہا، پاکستان بھی معاشی معاملات حل کرنے کے لیے پْر عزم ہے، اصلاحاتی پروگرام پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔