عمران سیاسی بحران حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے:لیاقت بلوچ
لاہور(سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مرکزی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر انتخاب کے بعد حکومتوں کے خلاف احتجاج اور بغاوت جانبداراور انجینئرڈ انتخابات کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ اپنی ترجیحات کے ساتھ قومی انتخابات کا بندوبست کرتی ہے جس سے فساد اور بے اعتمادی پیدا ہو جاتی ہے ۔ غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات سے زیادہ سیاسی ، جمہوری قوتوں کا قومی ترجیحات پر متفق ہونا ضروری ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور سڑکوں پر احتجاج جاری ہے ۔ عمران خان سیاسی بحرانوں کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔