اقبال برصغیر ہی نہیں پوری امت مسلمہ کے رہبر ہیں: اعجاز چودھری
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف مرکزی پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے 9 نومبر اقبال ڈے کے موقع پر اقبال اکیڈمی کے رہنماظہیر احمد میر،چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی، رانا عبدالسمیع سمیت دیگر کے ہمراہ مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اعجاز چوہدری نے اقبال اکیڈمی کے زیر اہتمام گریٹر اقبال پارک میں منعقدہ عوامی بک فئیر میلہ میں شرکت کی اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن پوری قوم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پران کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، علامہ اقبال کی شاعری پیغام و دعوت کا ذریعے تھی، حضرت اقبال کے خواب کی تعبیر کی شکل میں جمہوری جدوجہد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن حاصل کیا گیا،علامہ محمد اقبال صرف پاکستان کے نہیں پورے عالم اسلام کے مفکر ہیں،علامہ اقبال کے بیشتر کلام کا مآخذ قرآن مجید فرقانِ حمید ہے۔