نبی کریمؐ کی آمد اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے:خدیجہ عمر فاروق
لاہور (لیڈی رپورتر) مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ حضورنبی اکرمؐ کی تشریف آوری اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ، اللہ کی اس نعمت کے شکر کا ایک بہترین ذریعہ آپ پر دوردو سلام بھیجنا ہے،حکیم الامت ایک سچے اور کھرے عاشق رسول ؐتھے۔ علامہ اقبال نے ہمیں اشعار کے ذریعے بتایا کہ عشق مصطفی ؐکے اظہا ر کا کیا طریقہ اور سلیقہ ہے۔