عمران ببر شیر‘ مودی صاحب! آپکو منا بھائی ایم بی بی ایس والی جپھی بھیج رہا ہوں: سدھو
لاہور (نیوز رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور راہداری کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج میری جپھی رنگ لے آئی ہے۔ یہ محبت کی جپھی تھی‘ پیار کی جپھی تھی‘ ان کا پیغام محبت ہے ایک جپھی سے راہداری کھل سکتی ہے تو جپھیاں ڈالنے سے باقی مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں۔ مودی صاحب آپ کو منا بھائی ایم بی بی ایس والی جپھی بھیج رہا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان ببر شیر ہیں جو محبت میں نفع نقصان نہیں دیکھتے۔ سکندر نے ڈرا کر دنیا جیتی عمران خان نے دل دیکر دنیا جیتی۔ کچھ لوگ عمران خان جیسے ہوتے ہیں جو تاریخ بناتے ہیں۔ عمران خان کی خاطر دل کا نذرانہ لیکر آیا ہوں۔ عمران خان نے جو احسان کیا وہ ناقابل فراموش ہے ان کا دل سمندر ہے۔