آمد مصطفے ﷺ
ظلمات کے افق پر روشن ہوا ستارہ
لو آگئے محمد دینے ہمیں سہارا
دُکھی دلوں کی دھڑکن وہ فخر آدمیت
انسان کے مسیحا ایمان کی فضیلت
فیضان کا سمندر جس کا نہیں کنارا
لو آگئے محمد دینے ہمیں سہارا
خوشیاں منا رہی ہے یہ کائنات ساری
کفار کی صفوں میں لرزا ہوا ہے طاری
انسانیت کا چہرہ کس شان سے سنوارا
لو آگئے محمد دینے ہمیں سہارا
جسکے لئے خدا نے ہر چیز ہے بنائی
وہ نور والی ہستی دنیا میں آج آئی
ہر سمت آج گونجا صلی اللہ کا نعرہ
لو آگئے محمد دینے ہمیں سہارا
(چودھری عبدالخالق)